19 May 2020 - 18:12
News ID: 442768
فونت
آیت الله مصباح یزدی نے بیان کیا؛
امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے دعا و مادی اسباب کے تعلق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ذمہ داری کو انجام دینا اور اسباب سے استفادہ کرنا ، انسان کا خداوند عالم سے امید رکھنے کے منافی نہیں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ دعا کمال کے مراحل طے کرنے میں تیزی کا سبب ہوتا ہے بیان کیا : دعا انسان کی ترقی میں خاص تاثیر رکھتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : دعا ایک غیر مادی علت کی صورت میں مادی مظاہر میں اثر کر سکتا ہے اور امور کے انجام پانے میں تیزی کا سبب ہوتا ہے ، دعا بغیر مادی سبب کے شی کو وجود میں لانے اور مادی علل کا جانشین ہو سکتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے بیان کیا : اگر دعا کی اور خداوند عالم نے قبول کر لیا یعنی دعا ایک مادی سلسلہ علل کا جانشین ہو سکتا ہے اور تمام یا بعض کی ضرورت نہیں ہوگی ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا جو بھی ضرورت ہے اس کے لئے صرف دعا کریں ؟

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬